آسیہ بی بی کہاں ہیں؟ وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتادیا


اسلام آباد( 24نیوز )وفاقی حکومت نے ملتان جیل سے رہائی پانیوالی آسیہ بی بی کی بیرون ملک جانے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کا معاملہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے ، آسیہ بی بی کہیں نہیں گئیں، پاکستان میں ہی ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے اپنے بیان میں آسیہ بی بی کی بیرون ملک جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسیہ بی بی کا معاملہ انتہائی حساس نوعیت کا ہے اس لیے تصدیق کیلئے متعلقہ حکام سے رابطوں کے بغیرخبریں نشرنہ کی جائیں۔


ترجمان دفترخارجہ نے بھی آسیہ بی بی کے بیرون ملک روانگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ آسیہ بی بی کی بیرون ملک روانگی کی خبروں میں صداقت نہیں وہ کہیں نہیں گئیں بلکہ پاکستان میں ہی ہیں۔