بینک اکاﺅنٹس پر ہیکرز کے حملے جاری،متعدد شہری لٹ گئے


لاہور( 24نیوز )پاکستانی بینک اکاﺅنٹس پر ہیکرز کے حملے جاری ،متعدد کیس سامنے آگئے، لاہور،چیچہ وطنی،ڈیرہ اسماعیل خان اور مردان میں شہریوں کی جمع پونجی کا صفایا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ہیکرزکے ہا تھوں غریبوں کی جمع پونجی غیر محفوظ، ہیکرز کانشانہ بننے والے مزید بینک اکاﺅنٹس ہولڈر سامنے آگئے ،غریب سرکاری ملازمین کی عمربھرکی کمائی بینکوں میں غیرمحفوظ کون بچائے گالٹیروں سے،بینک میں رقم رکھیں لیکن کسی کو اپنی اکاﺅنٹ کی تفصیلات نہ بتائیں۔


چیچہ وطنی کے نواحی گاﺅں کا رہائشی اکرام الحق اعوان بھی اپنی رقم سے ہاتھ دھو بیٹھا،ہیکرز نے چار لاکھ روپے سے زائد کی رقم سے محروم کردیا،اکرام الحق اعوان ابوظہبی میں مزدوری کرتا ہے رقم پاکستان اپنے بینک اکاﺅنٹ میں بھیجتا تھا،وطن واپس پہنچنے پر پتا چلا 4لاکھ سے زائد رقم اکاﺅنٹ سے غائب ہے،بنک ریکارڈ کے مطابق راولپنڈی،فیصل آباد،اوکاڑہ سے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعہ رقم نکالی گئی،متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ 15اکتوبر کو میں نے آخری 5 ہزار روپے نکلوائے تو معلوم ہوا،تاہم بنک بھی کوئی مثبت جواب نہیں دے رہا،میری جمع پونچی لٹ چکی اور واپسی کے لئے میرے پاس ٹکٹ بھی نہیں ہے۔
اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان کا شہری سید شوکت کاظمی کو 2 بنک اکاﺅنٹس میں پڑی 1 لا کھ 5 ہزار سے زائد کی رقم سے محروم کر دیاگیا،اس کے اکاﺅنٹس دو مختلف نجی بینکوں میں تھے، سید شوکت کاظمی محکمہ ایگریکلچر کا ریٹائرڈ ملازم ہے،متاثرہ سید شوکت کاظمی کے مطابق ان کو موبائل فون پر دو فون کالز موصول ہوئیں، ان میں ایک بنک کے آفیشل نمبر سے جبکہ دوسری میجر عثمان غنی کے نام سے فون کال آئی کہ آپ کے اکاﺅنٹ کی ایکٹویشن کیلئے معلومات چاہئیں، جیسے ہی میں نے نام، اکاﺅنٹ نمبرز، سی این آئی سی نمبر ظاہر کئے کچھ دیر بعد میر ے موبائل پر میسجز آنا شروع ہو گئے، پتہ چلا کہ میرے اکاﺅنٹ سے 1 لاکھ 5 ہزار 700 سو روپے جبکہ دوسرے بینک اکاﺅنٹ سے 9 ہزار روپے نکال لئے گئے۔


لاہور شہر کے علاقے گارڈن ٹاون میں الیکٹریشن ظفراقبال کے نجی بینک کی گارڈن ٹاون برانچ میں موجود اکاﺅنٹ کو ہیک کرلیا گیا،ظفراقبال کے بینک  اکاﺅنٹ کوہیک کرکے84ہزارروپے نکلوالیے گئے،ظفراقبال کے اکاﺅنٹ سے مری میں دوسرے بینک کے اکاﺅنٹ میں رقم منتقل کی گئی،میزان بینک کے مینجرکوبروقت اطلاع کرنے کے باوجودٹرانزکشن کرلی گئی،پاک فوج کاصوبیداربن کرنامعلوم افرادنےک کال پراکاونٹس کی معلومات حاصل کیں۔
مردان میں سابق پولیس اہلکار مجاہد باچا کو بھی چونا لگ گیا،متا ثرہ شخص کو مو با ئل فون پر کا ل آئی کہ آپ کے اکاﺅنٹ کی ایکٹویشن کے لئے معلومات چاہئیں،نام ، اکاﺅنٹ، این آئی سی نمبر ظاہر کر نے سے کچھ دیر بعد میر ے اکاﺅنٹ سے تین لاکھ 12 ہزار روپے دوسرے اکاﺅنٹ کو منتقل ہوئے، رقم الائیڈ بینک پنجاب جھنگ برانچ کو منتقل ہوئی۔