این آر او کون مانگ رہاہے؟آصف زرداری نے مشکل حل کردی


خیر پور( 24نیوز ) پی ٹی آئی کی حکومت ہر دوسرے دن کہتی ہے کہ اپوزیشن سن لے این آرو نہیں ملے گا ، ن لیگ پریشان ہوکر پوچھتی ہے این آراو مانگا کس نے ہے ؟سابق صدر آصف زرداری نے دونوں جماعتوں کی یہ مشکل حل کردی ہے مگر کیسے؟
پی ٹی آٹی حکومت جب سے آئی ہے ، اپوزیشن کو بار بار کہہ رہی ہے کان کھول کر سن لو این آر او نہیں ہوگا،دوسری طرف ن لیگ بار بار پوچھ رہی ہے کہ سرکا ر این آر اور کس نے مانگا ہے ؟مگر سابق صدر آصف زرداری نے دونوں جماعتوں کی مشکل یہ کہہ کر حل کر ہی دی کہ حکومت نے اصل مظاہرین سے جومعاہدہ کیا وہ این آرو ہی تو تھا ۔
اب آپ خود ہی جان لیجئے زرداری صاحب کا اشارہ کس جانب تھا کہ یہ وہ کھلا راز ہے کہ جسے کوئی بھی سرعام افشا کرنے کو تیار نہیں ۔
انہوں نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ یوٹرن لیے ہیں،ملک میں انڈر14ٹیم کھیل رہی ہے،عوام کو ریلیف نہیں مل رہا،میری جگہ بلاول اور دوسرے کھلاڑی کھیلیں گے،میں بتادوں کہ کوئی بھی بیوروکریٹ موجودہ حالات میں کام کرنے کو تیار نہیں،صحافی خود بتادیں نئے اور پرانے پاکستان میں کیا فرق ہے۔