پروٹوکول نہ لینے کے دعوے بے سود ، صدر کی آمد پر آدھا شہر بند

پروٹوکول نہ لینے کے دعوے بے سود ، صدر کی آمد پر آدھا شہر بند


ملتان (24نیوز) صدر مملکت عارف علوی ملتان پہنچے تو وی وی آئی پی موومنٹ شروع  کردی گئی، میٹرو بس بند کرنے پرشہر یوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق  صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی آج ایک روزہ دورے پر ملتان پہنچے جہاں انہوں نے زکریا یونیورسٹی میں ہونے والے والی صوفی کانفرنس میں شرکت  کی ، جس کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی رہائش گاہ پہنچے،قبل ازیں صدر مملکت کی ملتان ائیر  پورٹ پر صبح دس بجے آمد  ہوئی ایئرپورٹ اور ٹینک چوک پر سیکورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے ہیں،پولیس اور سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا.

1600 سے زائد افسران اور اہلکاروں نے  سکیورٹی کے  فرائض سرانجام دیے، ملتان میں عوام کی فلاح کے لئے چلنے والی میٹروبس  سروس کو بھی بند کردیا گیا جس کی وجہ سے دفاتر، سکولز اور کالجز آنے  جانے والے ملازمین اور طلباوطالبات کو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑا،طلبا ء کا کہنا تھا کہ  صد ر مملکت کی ملتان آمد سے آدھے شہر کو بند کیا گیا، میٹرو بس سروس کو بھی معطل کر دیا گیاہمیں دشورای سامنا کرنا پڑا جس سے ہماری تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔

علاوہ ازیں  صدر مملکت کی دربار بہاوالدین آمد پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی،دربار سے محیط اسٹیڈیم کو بھی پولیس نے اپنے کنٹرول میں لیا ہوا تھا۔