پی اے ایف کا پرانا جنگی طیارہ اسلام آباد میں نصب کرنے کا فیصلہ

پی اے ایف کا پرانا جنگی طیارہ اسلام آباد میں نصب کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد ( 24 نیوز )پاکستان ایئرفورس اور نجی سیکٹر کے مشترکہ تعاون سے راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کیلئے آئی نائن چوک پر جنگی طیارہ اے فائیو نصب کیا جائے گا،شہریوں کی بڑی تعداد طیارے کے مرمتی کام دیکھنے پہنچ گئی.

 پاکستان ائیر فورس کا پرانا جنگی طیارہ اے فائیو اب  اسلام آباد کی زینت بنے گا، ہوا کو چیرتا ہوا اپنے ٹارگٹ کو حاصل کرنے والا جنگی طیارہ اسلام آباد کے شہریوں کیلئے آئی نائن چوک پرنصب کیا جائے گا۔طیارے کو دوبارہ سے نئے جیسا بنانے کیلئے مرمتی کام شروع کردیا گیا ، شہریوں کی بڑی تعداد طیارہ کو اپنے قریب دیکھ کر پرجوش دکھائی دی۔

دوسری جانب شہریوں نے جہاں جنگی طیارے کو دیکھ خوشی کا اظہار کیا وہیں بچے بڑے سب ہی اس منظر کو کیمرےکی آنکھ میں محفوظ بھی کرتے رہے.

Malik Sultan Awan

Content Writer