فیسبک میسنجر میں نیا فیچر متعارف کرانیکا فیصلہ

فیسبک میسنجر میں نیا فیچر متعارف کرانیکا فیصلہ


24 نیوز : فیس بک میسینجر صارفین کا بڑادردسرختم ہونےکے قریب،اب فیس بک میسینجر ایپ سے سینڈرکا پیغام مٹاناممکن ہوگا، پیغام بھیجنے والا10منٹ میں پیغام ڈیلیٹ کر پائے گا.
دنیا کے مقبول ترین میسجنگ اپلیکشنز میں سے ایک فیس بک میسنجر صارفین کا ایک بڑا درد سر کم کرنے والی ہے۔ اگرچہ زبان سے نکلے الفاظ اورکمان سے نکلے تیر کی واپسی ناممکن ہے مگربھیجا گیا  پیغام مٹانا ممکن ہو گا، جی ہاں بہت جلد فیس بک میسینجر ایپ کے ذریعے بھیجے گئے پیغام کو سینڈر بھی مٹاسکے گا۔ فیس بک میسینجر میں بہت جلد میسج ان سینڈ کا فیچر سب کیلئے متعارف کرا دیا جائے گا۔تاہم صارفین کے پاس غلطی سے بھیجے گئے میسج کو مٹانے کیلئے صرف 10 منٹ ہوں گے۔