بل گیٹس نے ٹائلٹ کی ایک نئی قسم متعارف کرا دی

بل گیٹس نے ٹائلٹ کی ایک نئی قسم متعارف کرا دی


24 نیوز : مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس نے ٹائلٹ کی ایک نئی قسم متعارف کرا دی ہے جو انسانی فضلہ کو کھاد اور ہائیڈروجن گیس میں تبدیل کر کے باہر نکالتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  یہ ٹائلٹ ایسے علاقوں کے لئے بنایا جارہا ہے جہاں غربت اور پسماندگی کے باعث لوگوں کو سیوریج سسٹم کی سہولت دستیاب نہیں ہیں، اس ٹائلٹ میں ایک الیکٹروکیمیکل ری ایکٹر استعمال کیا گیا ہے،  جو فضلے کو کیمیائی عمل سے تحلیل کرکے کھاد اور ہائیڈروجن گیس میں بدل دیتا ہے۔ یہ کھاد فصلوں کے لئے استعمال ہوسکتی ہے ۔

واضح رہے کہ نئی قسم کے اس ٹائلٹ کی تیاری پر تحقیق کے لئے اب تک 20 کروڑ ڈالر سے زائد رقم خرچ کی جاچکی ہے۔