خانیوال، موٹروے پر ٹریفک حادثہ، 4افراد جاں بحق، متعدد زخمی

خانیوال، موٹروے پر ٹریفک حادثہ، 4افراد جاں بحق، متعدد زخمی


خانیوال(ندیم مغل) خانیوال میں خوفناک ٹریفک حادثہ ، 4 افراد جاں بحق جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خانیوال کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثے میں 4افراد جاں بحق اور 10سے زائد زخمی ہوگئے. حادثہ عبدالحکیم انٹر چینج کے قریب پیش آیا جہاں مسافر بس آگے جاتے ٹرالر سے ٹکراگئی،  مسافر بس جھنگ سے ملتان آرہی تھی، زخمیوں کو ڈسڑکٹ ہسپتال خانیوال منتقل کردیا گیا ہے.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔