دادو، پی ایس 86 کا ضمنی انتخاب پیپلزپارٹی کے نام

دادو، پی ایس 86 کا ضمنی انتخاب پیپلزپارٹی کے نام


دادو(24نیوز)  پی ایس 86 کاضمنی انتخاب پیپلزپارٹی کے نام رہا، پیپلزپارٹی کےامیدوار پیرصالح شاہ جیلانی نے کامیابی سمیٹ لی،پی ٹی آئی کےحسین لغاری دوسرے نمبر پررہے،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی امیدوار کی کامیابی کو حلقے کے عوام کی فتح قرار دے دیا۔

پی ایس 86 دادو کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا، غیرحتمی اورغیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار سید صالح شاہ نے 42ہزار 254 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی۔ مخالف امیدوار پی ٹی آئی کے امداد حسین لغاری 25ہزار 555 ووٹ حاصل کرسکے۔

پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا، کہیں پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، حلقہ میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سید غلام شاہ جیلانی کے انتقال پر نشست خالی تھی، پیپلز پارٹی کی کامیابی پر جیالوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں. 

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی امیدوار کی کامیابی کو حلقے کے عوام کی فتح قرار دے دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کامیابی پر پیر سید صالح شاہ کو مبارکباد دی ۔ کہتے ہیں سلیکٹڈ حکمرانوں کی سازشوں کے باوجود پی ایس 86 کے عوام نے اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیا۔ پیپلز پارٹی ملک کےغریب عوام کی خدمت اور ان کے مفادات کی حفاظت کے مشن پر سختی سے کاربند رہے گی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔