اٹک: دوران آپریشن لڑکی کی ہلاکت، ڈاکٹر معطل

اٹک: دوران آپریشن لڑکی کی ہلاکت، ڈاکٹر معطل


اٹک ( محمد عمران ) ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال اٹک میں دوران آپریشن 14سالہ لڑکی کی ہلاکت، میڈیکل بورڈ نےڈاکٹرکو ذمہ دار قراردےکرمعطل کردیا.

واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب ایک خاتون اٹک کے علاقہ ملاں منصور سےاپنی14سالہ بیٹی لائبہ کو گلےکے آپریشن کےلیے ہسپتال لےکر آئی۔ دوران آپریشن بچی کی موت واقع ہوگئی۔ جان چھرانےکےلیےڈاکٹرفرخ یونس نےان پڑھ ماں سےسادھےکاغذ پرانگوٹھالگوایااور لاش حوالےکردی۔ ورثانےلاش ایمرجنسی کےباہررکھ کراحتجاج شروع کیا تو ڈاکٹر غائب ہوگیا۔ پولیس نےڈاکٹرکےخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ہسپتال کے ایم ایس نے بتایا کہ ڈاکٹر کی غلطی سےنس کٹ گئی جس سے بچی کی موت واقع ہوگئی ہے جس پرپولیس نے مقدمہ درج کر کےڈاکٹرکی گرفتاری کےلیےٹیم روانہ کردی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔