میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ

میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ


لاہور(24نیوز)میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ ہو گیا، سابق وزیر اعظم علاج کے لئے بیرون ملک جانے پر راضی ہو گئے، مریم نواز کا پاسپورٹ واپس لینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا .

میاں نوازشریف علاج کے لئے بیرون ملک جانے پر راضی ہو گئے،  شدید علالت کے باعث سرکاری ڈاکٹرز نے بھی حکومت کو لکھ کر دیا ہے کہ اب ان کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں رہا، ذرائع کے مطابق نوازشریف کئی دنوں سے علاج کے لئے بیرون ملک جانے سے انکار کر رہے تھے،  اس بارے میں متعدد خبریں بھی آئیں کہ انہوں نے اپنے خاندان اور پارٹی کو بھی انکار کردیا تھا.

تاہم اب مسلسل طبعیت خراب رہنے کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں بیرون ملک علاج کرانے پر راضی کر لیا ہے، جس کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ نوازشریف کانام جلد ای سی ایل سےنکالےجانےکاامکان ہے۔ نواز شریف جلد بیرون ملک چلے جائیں گے.

ادھر مریم نواز کا پاسپورٹ واپس لینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا. مریم نواز کے وکلا نے پاسپورٹ کی واپسی کیلئے شہبازشریف سے بھی مشاورت کی ہے،  مریم نواز نے احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میاں نوازشریف کے علاج کیلئے ان کے ساتھ بیرون ملک جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔