جے یو آئی رہنما کا نیب کو چیلنج

جے یو آئی رہنما کا نیب کو چیلنج


اسلام آباد(عثمان خان)جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما اکرم درانی کی نیب میں ایک اور پیشی، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کا جواب دیا۔

پیشی سے پہلے اور بعد میں میڈیا سے گفتگو میں نیب کو چیلنج کیا کہ اثاثوں میں فرق لائیں،پیشیوں کو قوم کے سامنے رسوا کرنے کا حربہ اور ملک بلیک لسٹ ہونے کی وجہ نیب کو قرار دے دیا۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات، غیر قانونی بھرتیوں اور مساجد کے پلاٹس کی الاٹمنٹ پر تفتیش۔جمعیت علماء اسلام ف کے سینئر رہنما اکرم خان درانی نیب راولپنڈی میں چوتھی بار پیش ہوئے، نیب  راولپنڈی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اڑھائی گھنٹے تک تفتیش کی۔

پیشی سے قبل اور بعد میں میڈیا سے گفتگو میں اکرم درانی نے نیب کو چیلنج کردیا،پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل ہونے کا ذمہ دار نیب کو قرار دے دیا،اکرم درانی اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل رہبر کمیٹی کے کنوینر بھی ہیںاور اسلام آباد ہائی کورٹ سے 21 نومبر تک عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer