جدید دور میں سکول بنیادی سہولیات سے محروم

جدید دور میں سکول بنیادی سہولیات سے محروم


کھاریاں( 24نیوز )کھاریاں میں1987 کو تعمیر ہونے والا گورنمنٹ پرائمری سکول تھپلہ آج بھی حکومت کی توجہ کا منتظر ہے اور کئی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

کھاریاں میں1987 کو تعمیر ہونے والا گورنمنٹ پرائمری سکول تھپلہ آج بھی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے سکول تک جانے کا راستہ نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔عرصہ31 سال سے سکول کی چار دیواری تعمیر نہیں کی گئی اکثر بچے تفریح کے وقت کھیلتے ہوئے نیچے گر کر زخمی ہوجاتے ہیں ۔

بدقسمتی کے ساتھ سکول کا ایک ہی سرکاری کمرہ بنایا گیا ہے جہاں نرسری سے لے کر پانچویں کلاس تک بچے اپنی تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو بچوں کی تعداد کے لحاظ سے بہت کم ہے دوسرا کمرہ اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کیا گیا ہے جس میں قوم کے معمار اپنی تعلیم کو جاری رکھے ہوئے ہیں مگر کچھ با اثر افراد کے کھدائی کرنے سے سکول کا کمرہ گرنے کا اور بھی خطرہ بڑھ گیا ہے اس حوالہ سے مقامی لوگوں کا مزید کہنا تھا۔

آج بھی کئی پرائمری سکولوں کو بنیادی سہولیات نہ ملنا حکومت کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے۔