انڈیکس 3 فیصد سے زائد گر گیا

انڈیکس 3 فیصد سے زائد گر گیا


24نیوز :اقتصادی صورتحال میں فوری بہتری نہ ہونے اور ملکی سیاست میں آنے والی تیزی نے اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار،  انڈیکس 3 فیصد سے زائد گر گیا۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی شدت اختیار کر گئی، ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 13 سو سے زائد پوائنٹ کی کمی سے 38 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آگیا، ماہرین کے مطابق ملکی کی اقتصادی صورتحال اور آئی ایم ایف سے مزاکرات کے بارے میں حکومت کی خاموشی نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کی مندی بڑھا دی۔

روپے کی قدر میں کمی اور شرح سود مزید بڑھانے کے آئی ایم ایف کے مطالبات کی خبروں کے باعث مارکیٹ میں مسلسل مندی دیکھی جا رہی ہے، گزشتہ ہفتے کے دوران بھی مندی کے باعث شئیرز کی مجموعی مالیت میں 3 کھرب 36 ارب روپے کی کمی رکارڈ کی گئی تھی۔