سسرالیوں کا دلہن پر وحشیانہ تشدد

سسرالیوں کا دلہن پر وحشیانہ تشدد


ایبٹ آباد (24نیوز) حویلیاں میں ظالم سسرالیوں نے دو ماہ قبل بیاہ کر لائی جانے والی دلہن پر وحشیانہ تشدد کرکے شدید زخمی کر دیا،  خاوند بے ہوشی کے انجکشن لگا کر جسم جلاتا رہا ، لوہے کی تاروں سے ایک ماہ تک تشدد کرنے اور جلانے سے لڑکی کا چالیس فیصد جسم متاثر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقہ حویلیاں میں سترہ سالہ حناء کو سسرالیوں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،  ظالم خاوند شاہزیب نے بےہوشی کے انجیکشن لگا کر ایک ماہ تک کمرے میں بند رکھا،  خاوند لوہے کے راڈ کر گرم کر کے جسم جلاتا رہا،  خاوند اور سسرالی لوہے کی تاروں سے تشدد کرتے رہے ۔

موقع ملنے پر لڑکی فرار ہو کر ماں باپ کے گھر پہنچی ، لڑکی کے جسم پر تشدد سے پیپ پڑ گئی، والدین نے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا، لڑکی کا چالیس فیصد جسم تشدد سے متاثر ہوا ہے، لڑکی اور اس کے والدین کا کہنا ہے کہ تھانہ حویلیاں میں رپورٹ درج کروانے کے باوجود پولیس نے انصاف نہیں دیا۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔