پولیو کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری

پولیو کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم عمران خان نے صحت کے شعبے میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے ملک سے پولیو کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے کے لئے پانچ سالہ منصوبہ بندی پر کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ منصوبے کے تحت تعلقات عامہ کو فروغ دیا جائے گا، پولیو سے متعلق والدین اور بچوں میں شعور اجاگر کیا جائے گا۔ پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے جامع پالیسی ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وزیراعظم کاکہناہے کہ پولیو کے باعث پاکستان پر لگی پابندیاں تکلیف دہ ہیں، پاکستان کو بہت جلد پولیو فری ملک دیکھنا چاہتا ہوں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔