بڑا فیصلہ، نیب کی ٹیم شہباز شریف کے گھر نہیں جائے گی

بڑا فیصلہ، نیب کی ٹیم شہباز شریف کے گھر نہیں جائے گی


لاہور(24نیوز)  لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس میں شہباز شریف کی رہائشگاہ جانے کا پروگرام ایک بار پھر ملتوی،  نیب ٹیم کی جانب سے سوالنامہ بھجوانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  نیب ٹیم نے میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ تفتیش کیلئے جانے کے حوالےسے شہباز شریف کی ٹیم کو گزشتہ روز آگاہ کیا، ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے تفتیش کا پروگرام دوسری بار ملتوی کیا گیا ہے۔ شہباز شریف کو سوالنامہ بھجوانے پر غور شروع کیا جا رہا ہے، شہبا ز شریف کیلئے7 سوالات پرمحیط سوالنامہ تیار کیا گیا ہے جو جلد ان کی رہائش گاہ ارسال کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس میں تین بار طلب کیا گیا جبکہ وہ کمر میں تکلیف کے باعث پیش نہیں ہوئے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔