پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں شراب برآمد

11:26 AM, 8 Sep, 2018

وقار نیازی
Read more!

کراچی(24نیوز) کراچی کاعلاقہ کلفٹن شراب سےبھرگیا، دوروزقبل گیسٹ ہاؤس پرچھاپےمیں بیگم نوازش علی کوشراب کی بوتلوں کےساتھ گرفتارکیاگیاتوآج گاڑی سےڈھائی سوبوتلیں نکل آئیں.

کراچی کےعلاقےکلفٹن سےتیل تونکلا نہیں مگرتواترسےشراب کی بوتلیں برآمدکی جارہی ہیں، دوروزقبل بیگم نوازش علی کوگیسٹ ہاؤس پرچھاپامارکرشراب کی بوتلوں سمیت گرفتارکیاگیاتوآج خیابان اتحادپراسنیپ چیکنگ کےدوران گاڑی سےبھاری مقدارمیں غیرملکی شراب کی بوتلیں برآمدکرلی گئیں.

ایس ایچ اوڈیفنس کےمطابق معمول کی اسنیپ چیکنگ کےدوران مشتبہ گاڑی سےغیرملکی شراب کی ڈھائی سوسےزائدبوتلیں برآمدکرکےچارملزمان کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔ ملزمان کےمطابق شراب کی بوتلیں بلوچستان سےاسمگل ہوکرکراچی اورپھر اسلام آبادبھیجی جانی تھیں۔

مزیدخبریں