نسوار تھی یا کچھ اور۔۔۔ بوم بوم نے وضاحت کردی


24نیوز: سابق کرکٹرشاہد آفریدی کا وضاحتی بیان سامنے آگیا۔ ان کا کہنا ہے  کہ نسوار نہیں بلکہ سونف الائچی استعمال کرتے ہیں، اس راز سے پردہ انہوں نے خود اٹھایا کہ یوم دفاع کی تقریب میں وہ نسوار نہیں بلکہ سونف الائچی سے دل کو بہلارہے تھے۔

شاہد آفریدی خبروں کا مرکز رہتے ہیں ایسا ہی ہوا یوم دفاع کے موقع پر ہونے والی مرکزی تقریب میں،  جب کیمرے کی آنکھ نے وہ مناظر محفوظ کر لئے جس میں بوم بوم آفریدی  نسوار کی طرح  کوئی شہ منہ میں رکھ رہے ہیں۔ میڈیا کا جب  بوم بوم سے آمنا سامنا ہوا تو 24 نیوز نے لالہ سے اس واقعہ کی تصدیق چاہی مگر لالہ نے کہا نسوار نہیں بلکہ  سونٖف الائچی تھی.


شاہد آفریدی جیسے کھلاڑی معاشرے کا رول ماڈل ہیں اوردور حاضر میں ان کی ہر حرکت پر کیمرہ کی آنکھ لگی ہوتی ہےایسے میں کوئی بھی لغزش ان کی شہرت کو داغ دار کر سکتی ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔