وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی کابینہ میں 4 نئے وزراء شامل

وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی کابینہ میں 4 نئے وزراء شامل


اسلام آباد ( 24نیوز ) وزیراعظم عمران خان کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، 4 نئے وزرا کابینہ میں شامل کر لیے گئے۔ کابینہ ارکان کی تعداد 25 ہوگئی۔ کابینہ میں مزید 6 ارکان شامل کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر چار نئے وزراء وفاقی کابینہ میں شامل کیے گئے۔

عمر ایوب، علی زیدی، محمد میاں سومرو اور مراد سعید کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا۔ عمرایوب، علی زیدی، محمد میاں سومرو کو قلمدان میں سونپ دیئے گئے جبکہ مراد سعید کے قلمدان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

عمر ایوب توانائی، علی زیدی بحری امور اور محمد میاں سومرو نجکاری کے وزیر ہوں گے۔ کابینہ ڈوژن ان کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ نومنتخب صدر عارف علوی کابینہ میں شامل نئے وزراء سے حلف لیں گے۔

خیال رہے کہ نئے وزراء کے شامل ہونے سے کابینہ ارکان کی تعداد 25 ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کی توسیع کے دوسرے مرحلہ میں مزید 6ارکان کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ کابینہ ارکان کی تعداد 31 تک پہنچ سکتی ہے۔