سعودی وزیراطلاعات کی آرمی چیف، وزیر خارجہ سے ملاقات، وزیر اعظم سے بھی ملیں گے

سعودی وزیراطلاعات کی آرمی چیف، وزیر خارجہ سے ملاقات، وزیر اعظم سے بھی ملیں گے


اسلام آباد ( 24نیوز ) سعودی عرب کے وزیراطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح پاکستان کے دورے پر ہیں۔ انھوں نے آرمی چیف، وزیر خارجہ ، وزیراطلاعات سے ملاقاتیں کیں۔ پاکستان نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی عرب کے وزیراطلاعات ڈاکٹر عودبن صالح کا پاکستان میں مصروف دن گزرا۔ کئی اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ سعودی عرب کے وزیراطلاعات نے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے رہنماؤں کے مابین روابط بڑھانے پراتفاق ہوا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے پاکستان سعودی معاشی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔ سعودی وزیر اطلاعات نے ملاقات کے دروان کہا کہ سعودی قیادت نئی پاکستانی حکومت سے مل کر کام کرنے کی خواہشمند ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراطلاعات سعودی عرب ڈاکٹر عودبن صالح نے ملاقات کی جس میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ آرمی چیف اور ڈاکٹر عواد بن صالح کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔ سعودی وزیراطلاعات نے پاک سعودی مضبوط اور برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ سعودی وزیر نے خطہ میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

یاد رہے کہ سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹرعواد بن صالح  صالح سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ ڈاکٹرعوادبن صالح وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور  انہیں سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا خصوصی پیغام دیں گے۔ اسلام آباد : سعودی وزیر اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات pic.twitter.com/anYFsGtIbW