پاک بحریہ نےڈاکیومنٹری "ضربِ آب" ریلیز کر دی

پاک بحریہ نےڈاکیومنٹری


کراچی( 24نیوز ) پاک بحریہ نے یومِ بحریہ کے موقع پر ڈاکیومنٹری " ضربِ آب " ریلیز کر دی،نیول چیف نے کہا کہ آج کا دن بحریہ کے جوانوں کی شجاعت یاد دلاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنگ ستمبر کے شاندار کارناموں کی یاد میں آج یوم بحریہ منایا جارہا ہے، پاک بحریہ نے یومِ بحریہ کے موقع پر ڈاکیومنٹری " ضربِ آب " ریلیز کی،  ضربِ آب بحری دفاع کے لیے تشکیل دی جانے والی سپیشل فورس اور میرینز پر بنائی گئی ہے,ڈاکومنٹری سپیشل فورس اور میرینز کی آپریشنل صلاحیتوں کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔

میرینز اور سپیشل فورس کی پیشہ ورانہ قابلیت اور خطرات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کے مظاہرے بھی ڈاکومنٹری کا حصہ ہیں،آفیسرز اور اور جوانوں کا وطن کی حفاظت کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کا عزم ڈاکومنٹری کا حصہ ہے۔

یومِ بحریہ کے موقع پرنیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کہناتھا کہ آج کے دن پاک بحریہ نے بھارتی ساحل پر حملہ کیا اور دوارکا میں بھارتی ریڈار سٹیشن تباہ کردیا تھا، پاک بحریہ دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، آج کا دن بحریہ کے جوانوں کی شجاعت یاد دلاتا ہے۔