’’ملک میں بے یقینی کی صورتحال ہے‘‘


اسلام آباد( 24نیوز )سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن(ر)محمد صفدر ایک بار پھر احتساب عدالت میں پیش ہوگئے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاناما کیسوں کی وجہ سے ملک میں اس وقت غیر یقینی صورت حال ہے اور اسی صورتحال کے باعث روپے کی قدر میں کمی ہوئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے کمرے میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاناما کیسز کے باعث پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی ہوئی اور روپے میں کمی سے ملکی قرضے کھربوں روپے بڑھ چکے ہیں جو بہت افسوس ناک ہے۔

یہ بھی پڑھئے: چیف جسٹس نے سانحہ ماڈل ٹاون کے متاثرین کو انصاف میں تاخیر کا نوٹس لے لیا

نگراں حکومت کے حوالے سے نواز شریف نے کہا کہ صرف اتنا ہی بتا سکتا ہوں کہ وزیراعظم سے نگراں حکومت کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے، پاکستان میں بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا ملکی معیشت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کا منصوبہ کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچا۔ 

ایک سوال پر نواز شریف نے کہا کہ وکیل سے مشورہ کروں گا کہ عدالت کی براہ راست کارروائی کے لئے درخواست دائر ہوسکتی ہے یا نہیں۔