مصطفیٰ کمال نے ایک اور پتنگ کاٹ دی

مصطفیٰ کمال نے ایک اور پتنگ کاٹ دی


کراچی( 24نیوز )پتنگیں کٹنے کاسلسلہ تھم نہ سکا، ایم کیوایم کے مزید2ارکان صوبائی اسمبلی نے پی ایس پی میں شمولیت کافیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی ایز اور ایم این ایز کی پی ایس اپی میں دھڑا دھڑ شمولیت جاری ہے، ایم کیو ایم پاکستان کی پتنگیں کٹنے کا سلسلہ ہے کہ رکنے کانام ہی نہیں لے رہا، پہلے خواتین ارکان اسمبلی ناراض ہوئیں، پھر شبیرقائمخانی بھی متحدہ سے مستعفی ہوگئے چند روزپہلے ایم این اے مزمل قریشی اورسیدوسیم احمد نے بھی پارٹی کوالوداع کہ دیا۔

یہ بھی پڑھئے:’’ملک میں بے یقینی کی صورتحال ہے‘‘

گذشتہ روز دو ارکان اسمبلی ایم کیو ایم پاکستان کو خیر باد کہ گئے جبکہ آج پھر مزید دو رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی اور سمیتا افضال نے بھی پی ایس پی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔سلیم بندھانی سکھر سے ایم پی اے منتخب ہوئے تھے جبکہ سمیتا افضال خواتین کی مخصوص نشستوں پر رکن سندھ اسمبلی منتخب ہیں ۔

یاد رہے اس سے قبل سید محبوب عالم،کامران فاروقی،سیف الدین خالد اور مزمل قریشی بھی پی ایس پی کو پیارے ہوچکے ہیں کچھ لوگ دوسری جماعتوں میں بھی شامل ہوچکے ہیں۔

فاروق ستار نے لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں پنجاب کے پارٹی عہدیداران اور دیگر دوستوں کے ہمراہ اپنی ساگرہ کا کیک کاٹا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان ایک نظریاتی جماعت ہے اور ہم الیکشن کے ذریعے لوگوں تک اپنی آواز پہنچائیں گے۔

فاروق ستار نے کہا کہ مردم شماری، حلقہ بندیاں، نئی وفاداریاں تبدیل کرکے الیکشن میں دھاندلی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، جس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ فیصل آباد کے لوگوں سے انہیں بہت پیار ملا۔ ایم کیو ایم پاکستان پنجاب سے بھی بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لے گی۔

فاروق ستار نے یہ گفتگو ایک ایسے وقت میں کی ہے جب گذشتہ ہفتے ایم کیو ایم پاکستان کے چند ارکان سندھ اور قومی اسمبلی مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:’’سیاسی جوڑا‘‘ایک بات پر متفق

کراچی میں پی ایس پی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سلیم بندھانی میں پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔سلیم بندھانی نے کہا کہ حلفاً کہتا ہوں اپنی مرضی سے پی ایس پی میں آئے، مجھ پر دباؤ نہیں تھا، پی ایس پی میرا گھر ہے ، یہاں پرانے ساتھی ہیں، جو بھی سیکھا انیس قائم خانی سے سیکھا۔

واضح رہے کہ رکن سندھ اسمبلی سلیم بندھانی کا تعلق سکھر سے ہے اور وہ پی ایس ایک سکھر سے دو بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔