’’سیاسی جوڑا‘‘ایک بات پر متفق


اسلام آباد( 24نیوز ) اکثر ہوتا ہے کہ میاں بیوی کے موقف مختلف معاملات میں الگ الگ ہوتا ہے لیکن احتساب عدالت کے باہر’’سیاسی جوڑا‘‘ایک بات پر متفق پایا گیا دلچسپ بات یہ ہے کہ وجہ ان کا اپنا ذاتی معاملہ ہی ہے۔
جی ہاں رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن 2018 کے بعد کہیں گے کہ 2023 کے الیکشن کا انتظار ہے جبکہ انکے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کہتے ہیں چودھری نثار سیاسی آدمی ہیں، پارٹی چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:’’ملک میں بے یقینی کی صورتحال ہے‘‘

مریم نواز نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان الیکشن 2018 کے بعد کہیں گے کہ الیکشن 2023 کا انتظار ہے، پھر الیکشن 2023 سے پہلے یہی کہیں گے اس الیکشن کا انتظار تھا۔

دوسری جانب کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کہتے ہیں کہ چودھری نثار سیاسی آدمی ہیں وہ پارٹی چھوڑ کر نہیں جائیں گے، الیکشن میں عام آدمی کو بھی بھرپور حصہ لینا چاہیے، گلیوں میں رُلنے والا ہی سیاستدان بنتا ہے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔