ن لیگ کے 8 ارکان اسمبلی مستعفی، نئے ’محاذ‘ کا اعلان


لاہور( 24نیوز ) جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے آٹھ ارکان اسمبلی نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے،مستعفی ہونے والے ارکان نے جنوبی پنجاب محاذ بنانے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے آٹھ ارکان اسمبلی نے مسلم لیگ ن کو چھوڑ گئے ہیں،ان ارکان اسمبلی نے اپنا محاذ بنانے کا اعلان کیا ہے ان کا دعویٰ ہے کہ اس محاذ میں پی ٹی آئی کے ارکان بھی شامل ہیں۔ان ارکان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے ساتھ 29ارکان شامل ہیں۔

لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خسرو بختیار نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا جب کہ ساتھ ہی انہوں نے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ بنانے کا بھی اعلان کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے وہاڑی سے ممبر قومی اسمبلی طاہر اقبال، ملتان سے ممبر قومی اسمبلی رانا محمد قاسم، مظفر گڑھ سے رکن قومی اسمبلی باسط بخاری نے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

’’ملک میں بے یقینی کی صورتحال ہے‘‘

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خسرو بختیار نے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد وفاق کومضبوط اورنئے صوبے کے قیام کا اعلان ہے، محاذ کے سربراہ سابق وزیراعظم بلخ شیر مزاری ہوں گے ۔علی اصغر منڈا 2013 کے عام انتخابات میں پی پی 165 جب کہ طارق محمود باجوہ پی پی 170 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

 علی اصغر منڈا کا کہنا ہے کہ وہ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر کے مقابلے میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔طارق محمود باجوہ نے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر اور گلگت بلتستان برجیس طاہر کے مقابلے میں آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔