مسلم لیگ ن کی بنیاد نظریات، کسی کے چھوڑنے سے فرق نہیں پڑیگا: طلال چودھری

مسلم لیگ ن کی بنیاد نظریات، کسی کے چھوڑنے سے فرق نہیں پڑیگا: طلال چودھری


اسلام آباد (24 نیوز) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ کسی کے چھوڑ جانے سے ن لیگ کو فرق نہیں پڑے گا۔ ہمارے پاس ایک ایک حلقہ میں تین تین امیدوار موجود ہیں۔ مسلم لیگ ن شخصیات نہیں نظریے کی بنیاد پر کھڑی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی کے چھوڑ جانے سے ن لیگ پر فرق نہیں پڑے گا۔ ہمارے پاس ایک ایک حلقہ میں تین تین امیدوار موجود ہیں۔ کچھ لوگوں کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ پہلے ہی کیا جا چکا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:ن لیگ کے 8 ارکان اسمبلی مستعفی، نئے ’محاذ‘ کا اعلان 

ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ پارٹی چھوڑنے والے بعض ارکان نے مختلف مواقع پر پارٹی کو ووٹ نہیں دیا تھا۔ مسلم لیگ ن شخصیات کی بنیاد پر نہیں نظریے کی بنیاد پر کھڑی ہے۔ پارٹی چھوڑنے والے مشکل وقت میں بھی ہمارے ساتھ نہیں تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے مستقبل میں اقتدار میں بھی نہیں ہوں گے۔ تحریک انصاف میں لوگ شامل نہیں ہو رہے، بھرتی ہو رہے ہیں۔ پارٹی میں شامل ہونے اور بھرتی ہونے میں فرق ہوتا ہے۔ اس طرح کی بھرتی دوہزار تیرہ میں بھی ہوئی تھی۔ اس طرح کی ڈرامہ بازیاں مستقبل میں بھی نظر آئیں گی۔

پڑھنا نہ بھولئے:نواز شریف اپنے وکیل سے یہ مشورہ کیوں کر رہے ہیں؟

طلال چودھری نے واضح کیا کہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن نہیں جیت پائے گی۔ ہمارے ارکان کو خفیہ کالز کے مرحلہ کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ شیخ رشید نے جیب میں ستر ارکان کی لسٹ کا دعویٰ بھی کیا تھا۔ جن کا کردار داغ دار ہے وہ بلیک میل ہو رہے ہیں۔ اسی طرح کے اقدامات نواز شریف کی مقبولیت میں کمی نہیں کر سکتیں۔

 وزیرِمملکت برائے داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو سات حلقے خالی ہوئے ہیں ان امیدواروں کو ٹکٹ نہیں دے سکتے تھے۔ پارٹی قیادت سے بے وفائی کرنے والوں کی نشاندہی پہلے ہی کر دی گئی تھی۔