دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو بڑادھچکا


 24نیوز:دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو بڑادھچکا لگا ہے۔ ٹیم کے سینئر سپنر یاسر شاہ گروئن انجری کا شکار ہو کر ٹور سے باہر ہوگئے۔

 دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ سے قبل قومی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔ قومی ٹیم اپنے ٹرمپ کارڈ سے محروم ہو گئی۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ ان فٹ ہو کر دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ سے باہر ہوگئے۔ذرائع کے مطابق لیگ اسپنر یاسر شاہ گروئن انجری کا شکار ہو گئے ہیں جس پر ڈاکٹرز نے ان کو چھ سے آٹھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد لیگ اسپنر دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی لیگ اسپنر کے متبادل کے طور پر بلال آصف، کاشف بھٹی اور شاداب خان کے ناموں پر غورکر رہی ہے اور ان تینوں کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں بھی طلب کئے جانے کاامکان ہے۔قومی ٹیم نے آئندہ ماہ آئرلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ اور دو ٹی ٹونٹی جبکہ انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچ کھیلنا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کامن ویلتھ گیمز: پاکستان نے بھارت کی جیت کا خواب چکنا چور کردیا
 
دوسری جانب سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کی سربراہی میں قائم جونئیر سلیکشن کمیٹی نے چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔صائم ایوب ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں عمر ایمان، خلیل الرحمان، مبشر نواز، رضوان محمود، سمیر ثاقب حسن عابد کیا نی ،شہریار رضوی ،عاطف خان ،عزت اللہ ،زمان، خان، عامر خان، علیان محمودسعد بن یوسف، حارث خان اور حسن علی شامل ہیں۔

پی سی بی نے چار رکنی ٹیم انتظامیہ کا بھی اعلان کیا ہے۔ تیمور اعظم خان ٹیم منیجر، محمد مسرور کوچ، امتیاز خان فزیوتھراپسٹ اور عمران اللہ کو ٹرینر مقرر کیا گیا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کی انڈر 16 ٹیموں کے درمیان 17 سے 27 اپریل تک پانچ ایک روزہ اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جائے گا۔