امریکی ڈیفنس اتاشی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے پولیس کا وزارت داخلہ کو خط


اسلام آباد (24نیوز) شہر اقتدار میں امریکی سفارتی اہلکار کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی موت کے کیس میں ملوث امریکی ڈیفنس اتاشی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) میں شامل کرنے کے لیے پولیس نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔

24 نیوز کے مطابق امریکی سفارتی اہلکار کرنل جوزف کے گرد پولیس نے اپنا گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔ پولیس واچ لسٹ کے بعد امریکی ڈیفنس اتاشی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: لیاری گینگ وار کے 16مطلوب دہشتگردوں کے سر کی قیمت مقرر 

وفاقی پولیس نے کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔ کرنل جوزف کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا۔ جس کے بعد پولیس نے وزارت داخلہ سے درخواست کی ہے کہ ملزم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ آج ہی نام ای سی ایل میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ پولیس نے امریکی سفارتی اہلکار کرنل جوزف کے خلاف چالان تیار کر کے دفتر خارجہ کو بھجوا دیا ہے۔

پڑھنا نہ بھولئے: سفارتی اہلکار کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان کی ہلاکت، امریکی سفیر کی دفترخارجہ طلبی

چالان میں ملٹری اتاشی کرنل جوزف کو ملزم قرار دیا گیا ہے۔ چالان انگریزی زبان میں مرتب کیا گیا ہے۔ مقدمہ کی تفصیل میں موقع کے گواہ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

حادثہ میں جاں بحق نوجوان عتیق کا ٹوٹنے والا ہیلمٹ اور زخمی نوجوان راحیل کا بیان بھی شامل کیا گیا ہے۔

مزید اس ویڈیو میں: