بڑی عید کے کیلئے منڈیاں سج گئیں،بنوں کے شہری پریشان

بڑی عید کے کیلئے منڈیاں سج گئیں،بنوں کے شہری پریشان


پشاور(24نیوز)ملک بھر کی طرح بنوں میں بھی عید قرباں کی تیاریاں عروج پر ہیں، مویشیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے مویشی منڈیوں میں خریدار کم دکھائی دے رہے ہیں۔خریداروں کا کہنا ہے کہ اگر اسی طرح قیمتیں برقرار رہیں تو وہ قربانی کا جانور نہیں خریدپائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مال مویشی منڈی میں جانور تو ہیں، لیکن شہری کہتے ہیں کہ ایک طرف بڑی عید سنت ابراہیمی ہے تو دوسری جانب جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔اگر جانوروں کی قیمتیں اسی طرح برقرار رہی تو غریب شہری قربانی کیلئے پریشان ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں صرف دو پیسے کا اضافہ

دیکھنا ہوگا کہ عید قرباں کے موقع پر جانوروں کی یہ قیمتیں صرف بنوں میں ہیں یا دوسرے اضلاع بھی اس کا شکار رہے ہیں ؟ یقینا بڑی عید کیلئے منڈی تو سج گئی لیکن جانوروں کی قیمتوں کیلئے شہری تو کیا بیوپاری بھی پریشان نظر آرہے ہیں۔