اداکارہ مدیحہ شاہ پکڑی گئیں

اداکارہ مدیحہ شاہ پکڑی گئیں


لاہور(24نیوز) آٹھ روز قبل تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ مکہ کالونی سے لاپتہ ہونے والے 22سالہ احمد کو گارڈن ٹاؤن پولیس نے اداکارہ مدیحہ شاہ کے گھر سے برآمد کر لیا.

 تفصیلات کے مطابق مکہ کالونی سے لاپتہ ہونے والا 22 سالہ نوجوان اداکارہ مدیحہ شاہ کے گھرسےبرآمدہوگیا۔ احمد کے اہلخانہ کے مطابق انہوں نےگمشدگی کی درخواست پولیس سٹیشن فیکٹری ایریا میں درج کرا رکھی تھی۔ احمد کے دوستوں کی نشاندہی پر پولیس مدیحہ شاہ کے گھر گئی تو اس نے گھر کی تلاشی دینے سے انکار کر دیا۔ پولیس نے دوران تلاشی احمد کو گھر سے برآمد کرلیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔پولیس معصوم جانوں کیلئےخطرہ بن گئی  

احمد کی والدہ نے الزام عائد کیا کہ مدیحہ شاہ نے ان کے بیٹے کو نشےپر لگارکھاہے جبکہ احمد نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ مدیحہ شاہ کے گھر نوکری کی تلاش میں گیا تھا۔مدیحہ شاہ نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے بتایاکہ احمداس کاڈرائیور ہے۔