مبینہ دھاندلی:اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج جاری،بڑا مطالبہ کردیا

04:16 PM, 9 Aug, 2018

Read more!

کراچی( 24نیوز )ملک کی دیگرشہروں کی طرح عام انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا،جے یوآئی اور اے این پی کے رہنما وں نے ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر طرح کراچی میں بھی انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج کا سلسلہ تیزہوگیا،جمعرات کے روز کراچی میں صوبائی الیکشن کمیشن دفتر کے باہراے این پی اور جے یوآئٰی کارکنان نے دھرنا دیا،علامہ راشد محمود سومرو نے لانگ مارچ کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈی چوک اسلام آباد پر جلد دھرنا ہوگا۔
انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکارکرنے والی جماعتوں نے ازسرنو انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص جماعت کو فائدہ پہنچانے کے لئے دھاندلی کرائی۔

 یہ بھی پڑھیں:  خیبر پختونخوا:عمران خان نے ارب پتی وزیر اعلیٰ نامزد کردیا
اپوزیشن جماعتوں اس احتجاج میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنان اور رہنما نظر نہ آئے۔ دھرنے میں شریک جماعتوں نے احتجاجی تحریک کوجاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں اورسڑکوں پر ہمارا احتجاج جاری رہےگا۔ادھر کوئٹہ میں بھی اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا ہے، الیکشن کمیشن کیخلاف نعرے بازی بھی کی گئی

مزیدخبریں