مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری


24نیوز: بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا کا چوبیس گھنٹے سے محاصرہ کر رکھا ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے اب تک پانچ کشمیری نوجوان شہید ہوئے، درجنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی فوج کی بربریت کیخلاف سری نگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں کشمیریوں کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

 ایک نظر عالمی منظر نامہ پر

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے اٹھارہ ماہ کی بچی اور اس کی حاملہ ماں سمیت تین فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں درجنوں راکٹ فائیر کیے شہید ہونے والی حاملہ خاتون کی شناخت آنس خمس کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر 23 سال تھی، اسرائیلی فوج نے حماس کے تقریبا سو مقامات کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کے کئی ممالک میں درجہ حرارت کی شدت بڑھ گئی 

سعودی عرب میں مختلف سرکاری و نجی اداروں میں عیدالاضحیٰ کی 9 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ سعودی مانیٹرنگ اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 17 سے 26 اگست تک ہوں گی۔حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جزان پر میزایل فائر کیا، سعودی فضائیہ نے جوابی کارروائی میں بیلسٹک کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

پڑھنا نہ بھولیں:ایران پر امریکی پابندیاں بحال 

کینیڈا اور سعودی عرب میں سفارتی کشیدگی جاری ہے، سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ثالثی کی اب کوئی گنجائش نہیں، کینیڈین وزیر اعظم نے معافی مانگنے سے انکار کردیا ہے۔ کینیڈین وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کینیڈا ہمیشہ انسانی حقوق کے معاملے پر بولتا رہے گا۔وسطی برطانیہ کے قصبے ڈربی شائر کی پلاسٹک فیکٹری میں لگنے والی خوفناک صورتحال اختیار کر گئی۔ پلاسٹک کی اشیا اور کیمیکل میں آگ لگنے سے شعلے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔ پورے علاقہ دھویں کی لپیٹ میں ہے، فائر فائٹر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ آس پاس کی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

یہ خبر ضرور پڑھیں:مقبوضہ کشمیر:مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیخلاف دوسرے روز بھی ہڑتال 

امریکی ریاست کیلیفورنیاکےجنگلات میں لگنے والی آگ بجھنے میں نہیں آرہی، مزید رہائشی علاقے خالی کرائے جارہے ہیں۔ حکام کے مطابق آگ سے 4 ہزار ایکڑ رقبہ متاثر ہواہے۔ کیلیفورنیا پولیس نے کے جنگل میں آگ لگانے کے شبہ میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں خوفناک زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد تین سو سینتالیس ہوگئی، سونامی کے خوف سے پہاڑوں کا رخ کرنے والے لوگ ابھی تک خوف و ہراس کا شکار ہیں، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے سے اب تک ایک لاکھ چھپن ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:چینی صدر کی فوجی افسران کو نجی کاروبار مکمل بند کرنے کی ہدایت 

کروشیا کی صدر کولنڈا گریبرکیتاروویک نے کچھ روز قبل اپنے گھر میں خود رنگ و روغن کرنے کی ٹھانی اور پینٹ رولر سے دیوار پر رنگ کرنا شروع کردیا، انکی تصاویر سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہو رہی ہیں۔