ملاقات کیلئے آنیوالا رانا ثنا اللہ کا داماد عدالت سے گرفتا ر

ملاقات کیلئے آنیوالا رانا ثنا اللہ کا داماد عدالت سے گرفتا ر


لاہور(24 نیو ز)منشیات کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کے داماد کو عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ،رانا شہریار اپنے سسر سے ملاقات کیلئے عدالت پہنچا تھا۔

رانا ثنا اللہ کے داماد کو ایلیٹ فورس گرفتار کر کے لے گئی۔ادھر اے این ایف نے رانا ثنا اللہ کے کیس کی سماعت چوبیس اگست تک ملتوی کر دی،عدالت نے رانا ثنا اللہ کو چالان کی نقل فراہم کردی ہے۔

سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کے خلاف منشیات کیس کی سماعت عدالت نے آئندہ سماعت پر سی سی ٹی وی فوٹیج پیش کرنے اور دیگر ملزمان کو وکیل کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے رانا ثناءاللہ سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 اگست تک توسیع کردی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer