ملک بھر میں سردی کی شدت اور بڑھنے کا امکان


اسلام آباد (24 نیوز) ملک بھر میں سردی کی شدت اور بڑھنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے بارشوں کی پیشگوئی کر دی جبکہ مغرب کی سرد ہواؤں سے کراچی کا درجہ حرارت گرنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات آئندہ ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، مغرب سے آنے والی سرد ہوائیں ملک میں داخل ہونے سے کراچی کا درجہ آج بارہ ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ملک بالائی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی چار رہا ہے، ملک کے مختلف علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت اسکردومنفی 6، قلات،گلگت منفی 5، کوئٹہ، دالبندین اور گوپس میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔