نئی دہلی(24نیوز) کروڑوں دلوں کی ملکہ معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا ،اپنےلاکھوں دیوانوں کی ای میلز ہی نہیں پڑھتیں۔
ضرور پڑھیں:نیوز ہیڈلائنز 8،12amدسمبر 2019
تفصیلات کے مطابق آپ کے ان باکس میں کتنی ای میلز ہوں گی، جو آپ نے نہیں پڑھی ہوں گی،،پچاس ،سو یا ہزار،لیکن بالی ووڈ حسینہ پریانکاسے کوئی نہیں جیت سکتا، ان کے ان باکس میں اڑھائی لاکھ سے زیادہ ای میلز ہیں ،جو انہوں نے کبھی پڑھی ہی نہیں،یہ انکشاف امریکی اداکار ایلن پاول نے پریانکاکے ای میل باکس کی تصویر شیئر کر کے کیا۔
ضرور پڑھیں:کیوںکہ جمہوریت ہے، 07 دسمبر 2019
سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا کے نام کا ڈنکا بالی ووڈ کےساتھ ہالی ووڈ میں بھی بجتاہے،بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی شوخ اداکارہ پچاس فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکیں۔