امریکی صدر کی مشیر برائے مشرق وسطیٰ ڈینا پاول مستعفی

امریکی صدر کی مشیر برائے مشرق وسطیٰ ڈینا پاول مستعفی


واشنگٹن (24نیوز) امریکا کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے بعد وزیر مستعفی ہوگئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر برائے مشرق وسطیٰ ڈینا پاول نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈینا پاول اسرائیل فلسطین مذاکرات کی بحالی میں کردار ادا کررہی تھیں، ڈینا پاول کے مستعفی ہونے سے متعلق امریکی صدر کے مشیر جیرڈ کوشنر کا کہنا تھا کہ ڈینا کا استعفیٰ امریکی فیصلے سے کوئی تعلق نہیں رکھتا۔

واضح رہے کہ ڈینا پاول امن سے متعلق مشاورتی عمل میں شامل رہیں گی۔