جھنگ: وزیر اعظم نے حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ فیز ٹو کا سنگ بنیاد رکھ دیا


جھنگ (24نیوز)  وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جھنگ میں حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کے فیز ٹو کا سنگ بنیاد رکھ دیا , اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف کا انداز اپنایا اور کہا کہ فیصلے عوام کو کرنے دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ فیز ٹو کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا  اتحاد بنانے کی ضرورت نہیں حکومت مدت پورا کرے گی جبکہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے،ایسی باتیں نہیں کرنا چاہتے جس سے کسی کی دل آزاری ہو ہمیں کسی پر الزام لگانے اور گالی دینے کی ضرورت نہیں مخالفین الیکشن سے بھاگنا چاہتے ہیں حکومت سنبھالی تو 10ہزار میگاواٹ کمی کا سامنا تھا,حکومت نے 20ماہ میں بجلی کے 3منصوبے مکمل کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نہ ہوتے تو پراجیکٹ مکمل نہ ہوتے، جمہوری اور آمریت حکومتوں میں یہی فرق ہوتا ہے۔

مزید دیکھیں: