ناصر جمشید نے سپاٹ فکسنگ کا اعتراف کر لیا

ناصر جمشید نے سپاٹ فکسنگ کا اعتراف کر لیا


مانچسٹر(24 نیوز) سابق پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید نے سپاٹ فکسنگ جرم کا اعتراف کر لیا ہے، ناصر جمشید نے ساتھی کھلاڑیوں کو بھی میچ فکسنگ پر اکسانے کا بھی اعتراف کرلیا۔

پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید پر ایک ٹی 20 میچ میں ساتھی کھلاڑیوں کو رشوت دینے کا الزام تھا۔ برطانوی نیںشنل کرائم ایجنسی نے اس معاملے کی تحقیقات کے بعد ملوث افراد کو گرفتار کیا تھا۔ مانچسٹر کراون کورٹ میں 3 دسمبر سے سماعت جاری تھی دیگر دو افراد نے دوران تفتیش ہی اپنے اوپر الزام کا اعتراف کر لیا تھا اگلی سماعت پر عدالت سزا سنائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer