لیبیا، کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں کی ہلاکت کا معاملہ،11 کی شناخت ہوگئی



اسلام آباد(24نیوز) لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں کی ہلاکت کا معاملہ، دفتر خارجہ نے جاں بحق پاکستانیوں کی نظرثانی لسٹ جاری کردی، 17 میں سے گیارہ جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق 17 میں سے گیارہ جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ حادثے میں7 پاکستانیوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ واضح رہے چار پاکستانیوں کی لاشیں ابھی تک نہیں ملی ہیں۔

ترجمان دفترخار ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناختی ان کے لواحقین اور رشتہ داروں نے کی ہے۔