مذاکرات نہیں، سربراہ ہونیکی حیثیت سے اجلاس کی صدارت کرونگا،فاروق ستار



کراچی(24نیوز) سربراہ ایم کیوایم فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی پر واضح کردیا کہ آج مذاکرات نہیں اجلاس ہوگا، ،انہوں نےکہا نیت میں فتور نہیں کسی کو اخلاص پرشک کرنے کی بھی اجازت نہیں دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بہادر آباد میں پارٹی کے عارضی مرکز پر شام 7 بجے طلب کیے جانے والے اجلاس کو مذاکرات کا تاثر دینا غلط ہے، بحیثیت سربراہ اجلاس کی صدارت کروں گا جس میں فیصلے ہوں گے۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ اور پھر رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوگا اور مشاورت کے بعد امیدواروں کو سینیٹ کے ٹکٹ دوں گا۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

فروغ نسیم کے حوالے سے فاروق ستار کا کہناتھا کہکنوینئر کو فارغ کرنے کی بات پتہ نہیں کس کیفیت میں کی اور وہ اپنی بات کا خود جواب دیں گے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ میری نیت میں کوئی فتور نہیں ،میر ی نیت پر شک نہ کیا جائے اور نہ ہی میں کسی کی نیت پر شک کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میرا دل بڑا ہے ،پارٹی سربراہ ہونے کی وجہ سے میری ذمہ داریاں سب سے زیادہ ہیں ،کوئی بھی غلطی کرے گا اس کا بھگتان سربراہ کو ہی بھگتنا پڑے گا ،اگر میری ذمہ داریاں زیادہ ہیں تو میرے اختیارات بھی زیادہ ہونے چاہئیں۔