فیصل آباد میں نوجوانوں نے پاپندیوں کو پتنگوں کیساتھ اڑا دیا



فیصل آباد (24نیوز) فیصل آباد والوں نے پابندی ہوا میں اُڑا دی۔ رات بھر منچلے بسنت مناتے رہے، ہوائی فائرنگ بھی ہوئی، پکڑ دھکڑ کے باوجود نوجوان اپنا شوق پورا کرنے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں بسنت جوش و خروش سے منائی جارہی ہے۔رات بھر منچلے عابد شیر علی اور رانا ثناءاللہ کے علاقہ ناظم آباد سمیت شہر بھر میں ہوائی فائرنگ کرتے، پٹاخے پھوڑتے رہے۔

پولیس کی پکڑ دھکڑ کے باوجود منچلوں نے اپنا شوق پورا کیا۔پولیس نے کریک ڈاون کر کے کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت 200 سے زائد مقدمات درج کئے۔ پولیس نے 250 سے زائد منچلے گرفتار کئے۔ رات بھر 5000 پتنگی   400 چرخیاں پکڑیں۔ فیصل آبادیوں کا آنکھ مچولی کا کھیل اب بھی جاری ہے۔