17ارب کرپشن کیس: نیب کورٹ فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

17ارب کرپشن کیس: نیب کورٹ فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج


کراچی (24 نیوز) سترہ ارب مبینہ کرپشن کا معاملہ، ڈاکٹر عاصم اور ملزم اقبال زید احمد نے نیب کورٹ کے فیصلہ کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ عدالت نے نیب اور وفاقی حکومت کو دو مارچ کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عاصم حسین اور ملزم اقبال زید احمد نے کرپشن کیس میں نیب کورٹ کے فیصلہ کو ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سترہ ارب روپے کرپشن کا جے جے وی ایل ریفرنس خلاف قانون ہے۔ ریفرنس میں کئی شواہد اور اہم دستاویزات کو چھپایا گیا۔ نیب کورٹ کا فرد جرم روکنے اور ریفرنس خارج کرنے کی درخواست کے خلاف فیصلہ غیرقانونی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پاکستان کا تجارتی خسارہ 21 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر گیا

عدالت سے استدعا کی گئی کہ نیب کورٹ کو مزید کارروائی سے روکا جائے۔ عدالت نے نیب اور وفاقی حکومت کو دو مارچ کے لیے نوٹس جاری کردیئے اور فریقین کو تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

احمد علی کیف

Urdu Content Lead