بچیوں کی جلد شادی کے خواہشمند والدین رہیں ہوشیار


اسلام آباد(24نیوز) جعلی شادیوں کا کاروبار زور پکڑنے لگا، بچیوں کی جلد شادی کے خواہشمند والدین ہوجائیں ہوشیار، نوسرباز گروہ شہریوں کو دھوکے سے لوٹنے لگا۔

تفصیلات کے مطابق افضال احمد یا احمد افضال نامی کا ضرورت رشتہ اشتہارجعل سازی ہے۔ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج مقدمہ کے مندرجات کے مطابق یہ جعل ساز معصوم بچیوں سے شادی کے بعد مال بٹورتا ہے۔مال بٹورنے کے بعد ان بچیوں کو طلاق دے دیتا ہے۔  علی پور کی عابدہ بی بی بی نے اخباری اشتہار کے زریعے ہری پور کے افضال احمد سے شادی کی۔ بعد میں معلوم ہوا کے انجینیئر صرف 5 جماعت پاس افضال احمد ایک نوسر باز ہے۔ انصاف کی منتظر عابدہ بی بی اس امید پر کورٹ کچہریوں کے چکر کاٹ رہی ہے کہ اب کوئی افضال احمد بن کر کسی کی بہن یا بیٹی کو دھوکا نا دے سکے۔

دوسری جانب تھانہ شہزاد ٹائون میں اس جعل ساز کے خلاف 2 مقدمات درج ہیں ۔ تھانہ شہزاد ٹاون کی پولیس ملزم کے تعاقب میں ہے۔ تاہم افضال کا ابھی تک کوئی سراغ نہ مل سکا۔