میانوالی اور وزیرآباد میں فائرنگ سے 5افراد قتل،فیصل آباد میں بس نے 3طلباءکو کچل ڈالا


لاہور(24نیوز) میانوالی اور وزیرآباد میں فائرنگ کرکے 5افراد کو قتل کردیاگیا،ٹریفک حادثات میں ایک طالبعلم جاں بحق ،ایس ایچ او سمیت متعدد افراد زخمی ہوکرہسپتال جاپہنچے،مشتعل طلبانے مسافر بس کوآگ لگادی، گوجرانوالہ میں پولیس کے مبینہ تشدد سے 24 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا
تفصیلات کے مطابق میانوالی کا ٹرک اڈہ آج اس وقت لہو لہو ہو گیا جب ایک گروپ کے افراد نے اچانک فائرنگ کردی،جس سے 4افراد جاں بحق ،،8زخمی ہوگئے، وزیرآباد میں مقامی کیبل کے مالک زاہد محمود کوگولیاں مارکرموت کے گھاٹ اتاردیا گیا،جڑانوالہ کھڑیانوالہ روڈ پر بس نے تین طلباءکو کچل ڈالا،مشتعل طلباء نے بس کو آگ لگا دی۔
جبکہ بھکر میں ٹریکٹرکی رکشہ کوٹکر سے ایک طالبعلم جاں بحق ، 7زخمی ہوگئے،شکرگڑھ کے قریب بس اورپولیس وین کے تصادم میں تھانہ لیسرکےایس ایچ اوسمیت2اہلکارزخمی ہوئے،اسی طرح گوجرانوالہ میں پولیس کے مبینہ تشدد سے 24 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا،مقتول کے بھائی نے الزام عائد کیا کہ پولیس رہائی کیلئے پچاس ہزار مانگ رہی تھی۔بدین انڈس سول اسپتال کے باہر کچرے کے ڈھیر سے نومولود بچے کی لاش ملی ہے،اور ٹوئنٹی فورنیوز خبردے توایکشن ہوتا ہے۔چنیوٹ کے فیصل آبادروڈ پر ٹرک ڈرائیور پرتشدد کا معاملہ اٹھانے پر اے ایس آئی اورساتھی اہلکار کومعطل کردیا گیا۔