محترم،محترمہ، نکاح خواں خاموش ہوں تو یہ رضامندی کی دلیل ہے:مفتی عبدالقوی


ملتان (24نیوز) ممتاز عالم دن مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمرن خان نے طلاق یافتہ سے شادی کر کے سنت پر عمل کیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نکاح کا اعلان کردیں تو ولیمہ کے لئے اپنے مدرسے میں دعوت دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں مدرسہ دارالعوام عبیدیہ قدیر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ممتاز عالم دین مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے شادی کر کے اپنی شرافت کا ثبوت دیا ہے،جب نکاح کرنے والے اور پڑھانے والے خاموش ہوں تو یہ رضا مندی کی دلیل ہے۔

مفتی عبدالقوی کا مزید کہنا تھا کہ 8 ماہ قبل پاکستانی حجاج کرام سے پوری حج کی رقم لینا ظلم ہے، ان کا کہنا تھا کہ تین دن کے اندر یہ فیصلہ واپس لیا جائے ورنہ سپریم کورٹ جائیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے کہا کہ ختم نبوت معاملے پر وہ علماء کے ساتھ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کی تحریک میں وہ بھرپور طریقے سے شامل ہوں گے۔

مفتی عبدالقوی کاکہنا تھا کہ نیک ،صالح محترمہ کا عمران خان صاحب کی زندگی میں آنا دونوں کیلیے اعزاز ہے،محترم،محترمہ ،نکاح خواں خاموش ہوں تو یہ رضامندی کی دلیل ہے۔