ثنا ءاللہ زہری کا استعفیٰ، وزارتِ اعلیٰ کیلئے متوقع امیدوارں کی دوڑ

ثنا ءاللہ زہری کا استعفیٰ، وزارتِ اعلیٰ کیلئے متوقع امیدوارں کی دوڑ


کوئٹہ (24نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں جبکہ نئے وزیر اعلیٰ کیلئے متوقع امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے ہیں،صالح بھوتانی،سرفراز بگٹی اور چنگیز مری کے نام سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تحریک عدم اعتماد سے بچنے کیلئے ثنااللہ زہری کو مستعفی ہونے کا مشورہ دیاتھا جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر محمد خان اچکزئی کو پیش کیا جنہوں نے اسے منظور کرلیا ہے،نئے وزیر اعلیٰ کیلئے صالح بھوتانی،سرفراز بگٹی اور چنگیز مری کے نام سامنے آئے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ کا دورہ کیا اور ناراض ارکان کو منانے کی کوششیں کیں تاہم مسلم لیگ ن کے ارکان نے ان سے ملاقات سے بھی انکار کردیا۔ مسلم لیگ ن کے ناراض ارکان نے وزیر اعظم کو پیغام بھجوایا کہ ایک ایسے وقت میں جب وہ تحریک عدم اعتماد پیش کرچکے ہیں ایسے میں ان سے ملاقات کرنا مناسب نہیں ہوگا، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد نواب ثنا اللہ زہری کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا تھا۔