قومی سلیکشن کمیٹی نے کیویز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو حتمی شکل دیدی


لاہور (24 نیوز) قومی سلیکشن کمیٹی نے کیویز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی۔ احمد شہزاد کو مختصر فارمیٹ میں آخری موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عماد وسیم اور صہیب مقصود کی اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے، ٹیم کا اعلان آئندہ دو سے تین روز میں کیا جائے گا۔

کیویز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی نے کپتان اور کوچ سے مشاورت کے بعد قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی ہے۔

سلیکشن کمیٹی نے حالیہ قومی ون ڈے ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کے بعد اوپنر احمد شہزاد کو آخری موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیویز کے خلاف ممکنہ قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، عمر امین، فخر زمان، احمد شہزاد، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، شاداب خان، فہیم اشرف، عامر یامین، حسن علی، محمد عامر، رومان رئیس اور محمد نواز کی شمولیت یقینی ہے۔

آل راونڈر عماد وسیم اور صہیب مقصود کی اسکواڈ میں شمولیت ان کے فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے سے مشروط ہے۔ کیویز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان آئندہ دو سے تین روز میں متوقع ہے۔