فائرنگ،ٹریفک حادثات،تشدد کے واقعات میں 17 افراد جاں بحق، 21 زخمی

فائرنگ،ٹریفک حادثات،تشدد کے واقعات میں 17 افراد جاں بحق، 21 زخمی


فیصل آباد، ایبٹ آباد، میانوالی، گوجرانوالہ، خیرپور (24 نیوز) فائرنگ، ٹریفک حادثات اور تشدد کے واقعات میں 17 افراد جاں بحق، 21 زخمی، کچرا کے ڈھیر سے نومولود بچے کی لاش برآمد، اے ایس آئی معطل ہوا، وڈیرے کی گرفتاری۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں ترنوائی کے مقام پر مسافر گاڑی کھائی میں جاگری۔ حادثے میں 7افرادجاں بحق اور 6زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جڑانوالہ کھرڑیانوالہ روڈ پربس نے تین طلباء کوکچل ڈالا۔ مشتعل طلباء نے بس کو آگ لگا دی۔ بھکر میں ٹریکٹر کی رکشہ کو ٹکر سے ایک طالب علم جاں بحق، 7زخمی ہوگئے۔

میانوالی کے ٹرک اڈہ میں ایک گروپ کی اچانک فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

وزیرآباد میں مقامی کیبل کے مالک زاہد محمود کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

گوجرانوالہ میں پولیس کے مبینہ تشدد سے 24 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

روح لرزا گئی، جب بدین انڈس سول ہسپتال کے باہر کچرا کے ڈھیر سے نومولود بچے کی لاش ملی۔

24 نیوز کی خبروں پرایکشن ہوا۔ چنیوٹ فیصل آباد روڈ پر ٹرک ڈرائیور پر تشدد کے معاملہ پر اے ایس آئی اور ساتھی اہلکار کو معطل کر دیا گیا جبکہ خیرپور میں علاج کے لیے گھر نہ آنے پر ڈاکٹر کے بھائی کا کان کاٹنے والے وڈیرے کو 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔