آئندہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان پیپلز پارٹی سے ہوگا: بلاول بھٹو


کراچی (24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کا استعفیٰ ن لیگ پر سے عوامی اعتماد اٹھ جانے کا نتیجہ ہے۔ اب بلوچستان کے عوام کو تختِ رائے ونڈ کے وفاداروں کی ضرورت نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی قیادت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ بلوچستان کے غیور عوام کو تختِ رائے ونڈ کے وفاداروں کی ضرورت نہیں ہے۔

پارٹی چیئرمین نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا استعفیٰ ثابت کررہا ہے عوام کا اعتماد مسلم لیگ ن سے اٹھ چکا ہے۔ آئندہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان پیپلز پارٹی سے ہوگا۔